ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سوامی کی عرضی مسترد کی

عدالت نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سوامی کی عرضی مسترد کی

Mon, 26 Dec 2016 21:35:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس پارٹی اور ایسوسی جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل)سے کچھ خاص دستاویزات کی مانگ سے متعلق بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی آج مسترد کر دی۔سوامی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا تھا۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ لولین نے سوامی کو اس معاملے میں شکایت کے گواہوں کی فہرست سونپنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ان کی یہ عرضی مسترد کر دی۔سوامی نے گاندھی خاندان اور دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے محض 50لاکھ روپے ادا کرکے اے جی ایل پر کانگریس کی 90.25کروڑ روپے کی ذمہ داری کی وصولی کا حق ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کو سونپ دیا۔گاندھی خاندان کے علاوہ، دیگرملزمان موتی لال وورا، آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے، سیم پترودا نے بھی اپنے خلاف لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔عدالت نے الزام ثابت کرنے سے پہلے کی کارروائی کے واسطے اگلی سماعت کی تاریخ 10فروری مقرر کی ہے۔
 


Share: